کوئٹہ: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے چار بچے جاں بحق

  • July 16, 2021, 6:19 pm
  • Breaking News
  • 178 Views

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گذشتہ روز لاہور میں شدید بارش کے باعث شادباغ وسن پورہ میں دو منزلہ مکان کی چھت گری، جس کے ملبے تلے دب کر دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح کا ایک اور افسوسناک واقعہ کوئٹہ میں پشین کے علاقے بوستان میں گھر کی چھت گرگئی، افسوسناک واقعے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بوستان کلی دیگی میں رات گئے پیش آیا، جاں بحق افراد میں باپ داؤد اور اسکے چار بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ علاقے میں بارش اور مکان کی خستہ حالی پرپیش آیا۔