چینی کی نئی قیمت کا اعلان
- July 16, 2021, 8:17 pm
- Business News
- 225 Views
یوٹیلٹی اسٹور کے لیے چینی قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت نے چینی کی ریٹیل قیمت 88.24 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔ وزارت صنعت نے چینی کی خوردہ قیمت پیداواری لاگت کے تخمینےپرمقرر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فی کلو چینی کی ایکس مل قیمت میں ٹیکس اور ترسیل کےاخراجات شامل ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 17روپے کے اضافہ سے 85روپے کلو ہوگئی، 20کلو آٹے کا تھیلا مزید150 روپے مہنگا کردیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا، 170روپے کلو ملنے والا گھی اب260 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔
‘فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے یکدم90 روپے کا اضافہ کردیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کینیا سے درآمدات کےلیے دستاویز تصدیق فیس کی چھوٹ کی منظوری دے دی’۔