اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کر لیا
- July 17, 2021, 8:36 pm
- National News
- 179 Views
: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نامعلوم افراد نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی کو اغوا کر لیا۔ٹریبیون میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو اغوا کیا گیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے گھر واپس لوٹ چکی ہیں۔
اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے اور افغان وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔افغان وزارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سلسلہ علی خیال کو کئی گھنٹے تک اغوا کیے رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔کابل نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے اور پاکستان میں اپنے سفیر کے اہلخانہ کی سلامتی اور حفاظت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے افغان سفیر کی بیٹی کا اسپتال میں میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلسلہ علی خیال کا بیان بھی پولیس نے ریکارڈ کر لیا ہے۔