درجن سے زائد ڈاکوؤں کی موٹروے پر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ
- July 17, 2021, 8:41 pm
- Breaking News
- 341 Views
موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔یہ واقعہ گھوٹکی کے علاقے رونتی میں پیش آیا جہاں پر موٹروے پر ڈاکوؤں نے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موٹروے 5 پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس میں مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے کے دو مقامات پر فائرنگ کی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے منی ٹرک، جیپ اور کار نشانہ بنا جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہو گیے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منقتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں نے کچے میں جاری پولیس آپریشن کے ردِعمل میں حملہ کیا،جس کے بعد رونتی کے علاقے فورلانڈھی میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔