کوئٹہ میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 1 شخص جاں بحق

  • July 17, 2021, 8:44 pm
  • Breaking News
  • 541 Views

نیو سریاب کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دوگروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اوردو افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹۃ کے علاقے نیوسریاب میں زمین کے تنازعے پردوگروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص حکیم جاں بحق جب کہ کریم اور عابد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعے پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔ مذکورہ واقعےسے متعلق پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔