پاکستان کے اہم ترین شہر میں پٹرول 700 روپے فی لٹر فروخت ہونے لگا

  • July 26, 2021, 4:58 pm
  • National News
  • 195 Views

وادی کالام میں پٹرول 700 روپے فی لٹر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات اور ویک اینڈ کے دوران ہزاروں سیاحوں نے وادی کالام کا رخ کیا جس سے سیاحوں کا بے پناہ رش ہوگیا۔گنجائش سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی وجہ سے ٹریفک کے دبائو میں اضافہ ہوا ہے۔اس حوالے سے چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک جیم ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
اس صورتحال میں سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اور اب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ وادی کالام میں پٹرول 700 روپے فی لٹر فروخت ہورہا ہے۔کالام میں موجود سیاح نے پٹرول بلیک میں فروخت ہونے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی،سیاح نے سوال کیا کہ یہاں پٹرول مل رہا ہے؟سیاح نے یہ بھی سوال کیا کہ پٹرول کی بوتل کتنے کی ملی ہے آپ کو، جس پر پٹرول سیلز مین نے جواب دیا کہ جی وہ لڑکا سامنے کھڑا ہے وہ دے رہا ہے۔
ویڈیو کے بعد ہی یہ انکشاف ہوا کہ وادی کالام میں پٹرول نایاب ہو چکا ہے اور700 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے،وادی میں آئے سیاح منہ مانگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں۔ چھٹیاں منانے کیلئے کالام جانے والے سیاح مشکل میں پھنس گئے ہیں۔سیاحوں کی جانب سے حکومت سے معاملے پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔