صوبائی وزیر داخلہ کی کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ،آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب

  • July 26, 2021, 7:04 pm
  • Breaking News
  • 130 Views

کوئٹہ ( انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ ہزار گنجی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر داخلہ نے اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ دشمن کی مذموم کارروائیاں عوام حکومت اور پاک فوج کے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا بلوچستان میں امن قائم ہو مگر ہم دشمن کو ناکام بنا دیں گیااور بلوچستان خطے کا اہم صوبہ بننے جا رہا ہے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں