صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کاوڈھ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
- July 26, 2021, 7:04 pm
- Breaking News
- 168 Views
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وڈھ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی انہوں نے کہا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں جاں بحق افرادکے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔