ہزار گنجی دھماکے میں ٹائم ڈیوائس کا استعمال کیا گیا تھا، سی ٹی ڈی

  • July 26, 2021, 9:08 pm
  • Breaking News
  • 285 Views

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے صنعتی علاقے ہزارگنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نصب کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ہزارگنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد شبیراحمد،میر احمد اوردیگرزخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس اور دیگرسرکاری حکام جائے وقوع پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ بارودی موادٹائم ڈیوائس کیذریعے نصب کیا گیاتھا، دھماکے میں ایک کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا جبکہ دھماکے میں 4 افرادزخمی ہوئے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ایئر پورٹ روڈ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔