سردار اختر مینگل صرف بلوچوں نہیں بلکہ بلوچستانیوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، بی این پی

  • July 28, 2021, 12:54 pm
  • National News
  • 174 Views

کوئٹہ :ترقی پسند روشن خیالات و افکار کو پروان چڑھا رہے ہیں ہزارہ قوم کے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت حوصلہ افزااقدام ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نہ کہ بلوچوں بلکہ بلوچستانیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو وقت و حالات کی عین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری، مبارک ہزارہ، ناصر حیدری ہزارہ نے علمدار روڈ پر لیاقت علی ہزارہ، آصف علی ہزارہ،ذوالفقار علی ہزارہ نے صادق علی ہزارہ، فضل ہزارہ، حبیب ہزارہ، رضا ہزارہ، الیاس ہزارہ، محمد مہدی ہزارہ، فدا حسین ہزارہ سمیت دیگر کی شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رضا کھیازئی کامران کشانی حاصل بلوچ زعفران کھیتران میر رسول مینگل قادر سمالانی بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی روشن خیال بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس میں بلوچستانی شمولیت کر کے پارٹی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت فراہم کر رہے ہیں پارٹی بلا رنگ و نسل و قومیت تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے کوئٹہ کی سب پارلیمانی جماعت بی این پی ہے 2018کے انتخابات میں ہم نے بلوچ پشتون، ہزارہ،پنجابی اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے بات کی آج بھی ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں ہم تنگ نظری تعصب نسل پرستی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم بلوچستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں ہماری جدوجہد مظالم انسانوں کیلئے ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حق کے حصول کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کرتے رہیں گے معاشرے میں تنگ نظر سوچ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں آج اربوں روپے لیپس ہو رہے ہیں مگر کوئٹہ اور گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں حکومتی نااہلی کی انتہاہے اربوں روپے لیپس ہو رہے ہیں کوئٹہ اور گوادر اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں پانی،صحت،تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جائے موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کے وجہ سے فنڈز واپس گئے جس سے آج یہ صورتحال ہے بی این پی کے خلاف جو سازشیں کی جا رہی ہیں آج کی شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ بی این پی کو عوامی پذیرائی اب بھی حاصل ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں بی این پی ورکر عہدیداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں پر کھڑی نظر رکھیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو مزید مضبوط اور متحرک بنانے کی جدوجہد کریں جو وقت و حالات کی ضرور ہے مقررین نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں انہیں باعزت طریقے سے وطن واپس بھیجا ہے غیر قانونی شناختی کارڈ پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں۔