خضدار کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ چار افراد جاں بحق ،بارہ زخمی
- July 29, 2021, 11:07 am
- National News
- 323 Views
خضدار (انفارمیشن ڈیسک ) خضدار کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ چار افراد جاں بحق ،بارہ زخمی ، جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہے تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح خضدار سے پینتالیس کلومیٹر دور جیوا کراس پر انجیرہ سے آنے والی مسافر ویگن ٹرائر برسٹ جانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق افراد میں ولی محمد ولد خیر محمد محمد یاسین ولد گہورخان عالم خاتون سمیت دیگر شامل تھے ۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو لیویز فورس ایدھی ایمبولینس اور ایم ای آر سی 1122کی موبائل گاڑیوں میں خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد متعدد زخمیوں کو کراچی اور کوئٹہ علاج کے لئے ریفر کر دیا گیا ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی فٹ کے پل سے اپنی چھت پر جا گری اور گاڑی کے نیچے سے زخمی و جاں بحق افراد کونکالنے کے لئے کرین منگوانا پڑا ۔ اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد زخمی اور جاں بحق افراد کو نکال لیا گیا ۔