مکران میں بجلی کے بحران کے خلاف کیچ اور گوادر کے شہری سراپا احتجاج

  • July 29, 2021, 11:11 am
  • National News
  • 143 Views

کیچ میں مظاہرین نے کمشنر مکران اور ڈی سی کیچ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیادفتر کے باہر موجود کیسکو کے گاڑی کے شیشے توڑدئیے
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک)مکران میں بجلی کے بحران کے خلاف کیچ اور گوادر کے شہری سراپا احتجاج بن گئے، کیچ میں مظاہرین نے کمشنر مکران اور ڈی سی کیچ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیادفتر کے باہر موجود کیسکو کے گاڑی کے شیشے توڑدئیے،ادھر گوادر میں بھی بجلی بحران کے خلاف شہریوں نے گوادر بندرگاہ جانے والی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا۔کیچ میں بجلی کے بحران کیخلاف شہریوں نے نواحی علاقے آبسر سے احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی میں بچے،بزرگ اور خواتین بھی شریک تھے،ریلی کے شرکاء نے بجلی کے بحران کے خلاف تربت بازار سے کمشنر مکران اور ڈی سی کیچ کے دفتر پہنچ گئے جہاں دفتر کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیاوہاں کھڑی کیسکو اہلکار کے گاڑی کے شیشے توڑدئیے ریلی کے شرکاء نے کیچ میں بجلی کا جاری بحران فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گوادر میں پانی اور بجلی کے بحران کے خلاف یونین کونسل جنوبی کے مکینوں نے احتجاج کیا مکینوں میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے مظاہرین نے یونین کونسل جنوبی میں گوادر بندرگاہ کو جانے والی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیامظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی اور پانی کے بحران کی وجہ سے گوادر کے باسیوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے مظاہرین نے یونین کونسل جنوبی سمیت گوادر بھر میں بجلی اور پانی کا بحران فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔