خواتین کو مناسب لباس پہننے کی ضرورت ہے' وینا ملک

  • July 29, 2021, 1:28 pm
  • Entertainment News
  • 370 Views

مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں'ماڈل واداکارہ
ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت'صارفین
کراچی (انفارمیشن ڈیسک)پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ 'پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔وینا ملک نے لکھا کہ 'مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔اداکارہ کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔واضح رہے کہ حال ہی امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی اس کاذمہ دار ہیاور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے، خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی ذمہ دار ہے۔