نور مقدم کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہزاروں ڈالر کا عطیہ جمع
- July 30, 2021, 10:56 am
- National News
- 192 Views
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کا کیس لڑنے کے لیے اب تک 40 ہزار ڈالر سے زائد چندہ اکٹھا کیا جا چکا ہے۔طارق غفار نامی ایک شخص نے گذشتہ روز آن لائن پیلٹ فارم ’گو فنڈ می‘ پر نور مقدم کیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے عطیات جمع کروانے کی درخواست کی ہے۔
اس پلیٹ فارم پر بدھ کے روز شروع ہونے والی مہم کے بعد سے صارفین اپنی استطاعت کے مطابق ڈالرز میں عطیات جمع کروا رہے ہیں۔مہم کے بانی اور فنڈ کے منتظم طارق غفار نے گو فنڈ می ویب سائٹ پر نور مقدم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماضی کے تجربے کے مطابق، یہ (مقدمہ) ممکنہ طور پر ایک طویل عمل ہوگا، جس میں قانونی چارہ جوئی کے متعدد مراحل شامل ہیں۔
‘عطیات جمع کروانے والوں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ’اس پلیٹ فارم کے ذریعے جتنا بھی فنڈ حاصل کیا جائے گا وہ سب نور کا مقدمہ لڑنے کے لیے استعمال ہوگا۔‘ طارق غفار کے مطابق ’اس کیس کے بعد بچ جانے والی رقم سے گھریلو تشدد کا شکار ہونے والوں کی مدد کی جائے گی۔‘یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 20 جولائی کو سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔
بدھ کے روز پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ’سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود شخص کی جسمانی شناخت کے فرانزک ٹیسٹ کے لیے ملزم کو لاہور لے کر جانا ہے۔‘یاد رہے کہ طارق غفار نامی ایک شخص نے گذشتہ روز آن لائن پیلٹ فارم ’گو فنڈ می‘ پر نور مقدم کیس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے عطیات جمع کروانے کی درخواست کی ہے۔اس پلیٹ فارم پر بدھ کے روز شروع ہونے والی مہم کے بعد سے صارفین اپنی استطاعت کے مطابق ڈالرز میں عطیات جمع کروا رہے ہیں۔