کوئٹہ، بر قی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو

  • July 29, 2021, 11:16 am
  • National News
  • 542 Views

کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق 132کے وی سبی۔ ڈھاڈرٹرانسمیشن لائن پر یکم اگست کو صبح6بجے سے شام 6بجے تک ضروری نوعیت کا کام کیاجائے گا ۔ جس کے باعث تقریباً80سے 90میگاواٹ برقی قلت پیداہوجائے گی جسے مختلف علاقوںمیں لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم مذکور لائن کی بند ش سے 132KVبھاگ گرڈاسٹیشن سے بھی صبح 6بجے سے شام 6بج تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔کیسکونے زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔