بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی افغانستان کے ہسپتال پر بمباری
- July 31, 2021, 10:05 pm
- World News
- 508 Views
بھارتی فضائیہ نے افغانستان پر حملہ کردیاہے، بھارتی فضائیہ نے ہلمند کے دارلحکومت لشکر گاہ میں ہسپتال پر بمباری کی، افغان طالبان نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ گئی اور عمارت تباہ ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے افغانستاکے ہسپتال پر بمباری کردی ہے۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے ہلمندکے دارلحکومت لشکر گاہ میں ہسپتال پر بمباری کی، بھارتی فضائیہ کی بمباری سے ہسپتال میں آگ لگ اور عمارت تباہ ہوگئی۔
سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا کہ اس وقت 223 کے قریب علاقے اور اضلاع طالبان کے پاس ہیں، وہاں امن ہے، بھارت کی افغانستان کے اندر کاروائی اور مداخلت کا مقصد افغانستان کو غیرمستحکم اور کشیدگی پیدا کرنا ہے تاکہ اس کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوں، بھارت کے جہاز کہاں سے اڑے، کیسے کاروائی کی اب اس کو چھپانا ناممکن ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر پر حملے میں ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کے صوبہ ہرات میں داخل ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد راکٹ اور دستی بم سے حملے کیے گئے اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر کے قریب افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔اس حملے کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ حملے کے بارے میں مکمل تصویر کشی کی کوشش کر رہے ہیں اور متعلقہ فریقین سے رابطے میں ہیں۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت پر کس نے حملہ کیا تھا لیکن ایک مغربی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ شہر میں موجود تمام سفارتی عمارتوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ مشن نے مزید کہا کہ یہ حملہ اس کمپائونڈ کے داخلی راستوں پر کیا گیا جن پر واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی عمارت ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے افغانستان کے نمائندہ خصوصی دیبوراہ لیونس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت پر کیا گیا یہ حملہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مشن نے تصدیق کی کہ واقعے میں ادارے کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ممکن ہے کہ گارڈز دفتر کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہو گئے ،انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے جنگجو جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور اب اس عمارت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔