عمران خان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے

  • July 31, 2021, 10:07 pm
  • Featured
  • 339 Views

سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ چچا بھیتجی کا مسئلہ اقتدار ہے،مریم نواز وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں،نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اکثریت یہ چاہتی ہے کہ مریم نواز کچھ عرصے کے لیے لا تعلق ہو جائیں۔پھر شہباز شریف ہی چوائس ہیں۔
شہباز شریف سلیقہ مندی سے اپنے پتے لگا رہنے ہیں۔انہیں پتہ ہے میرا ہی انتخاب ہو گا۔عمران خان کرپشن نہیں کرتے لیکن ہر بے ایمانی انہیں گوارا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے۔ترین اپنا فیصلہ اس وقت کرے گا جب الیکشن سر پر ہوں گے۔عمران خان اور ترین گروپ میں صلح ہونی چاہئیے۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوریاں ختم نہیں ہو سکتیں،تنویر الیاس پانچ پانچ کروڑ دے گا۔

سنا ہے سنٹورس میں لوگوں کو فلیٹس دئیے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک سرکاری افسر کو دس کروڑ دئیے جس نے اس سے وعدہ کیا تھا،تنویر الیاس اب بھی دوڑ میں ہے۔عمران خان اسے وزیراعظم بنائیں گے جو ان کے اشاروں پر چلے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی ، اس دوران چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے ، انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی جس پر چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے تاہم آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیےعمران خان مزید رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔