کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا نظام بیٹھ گیا
- July 31, 2021, 10:14 pm
- COVID-19
- 200 Views
کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم ( این آئی ایم ایس) بیٹھ گیا۔
ذرائع کے مطابق این آئی ایم ایس بیٹھنے کی وجہ سے ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل رک گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق این آئی ایم ایس بیٹھنے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسین لگانے کا عمل معطل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ایمونائزیشن مینجمنٹ سسٹم بیٹھنے سے سینٹر جانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔