نوابشاہ: چمگادڑوں کی نایاب نسل کیخلاف آپریشن پر تنقید
- July 31, 2021, 10:15 pm
- National News
- 318 Views
نواب شاہ میں چمگادڑوں کی نایاب نسل کے خلاف پولیس آپریشن پر تنقید کی جارہی ہے۔
کنزرویٹو سندھ وائلڈ لائف نے کہا ہے کہ فلائنگ فاکس یا فروٹ بیٹ انسان پر حملہ آور نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چمگادڑوں کی یہ نایاب نسل بیج کے پھیلاؤ میں مدد گار ہوتی ہے۔
کنزرویٹو سندھ وائلڈ لائف کے مطابق فلائنگ فاکس چمگادڑ کو مارنا یا تنگ کرنا نقصان کا سبب ہوسکتا ہے۔
نوابشاہ پولیس نےچند روز قبل آپرشن کے دوران بڑی تعداد میں چمگادڑوں کو مارا تھا۔