افغانستان میں خواتین کیلئے پہلا جم کھل گیا
- July 31, 2021, 10:17 pm
- World News
- 214 Views
جنگ زدرہ افغانستان میں خواتین کے لیے جم کھل گیا، خواتین پرجوش انداز میں وہاں اپنی فٹنس و صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کے لیے آتی ہیں، تاہم جم کی مالک طالبان کی پیش قدمی کے باعث تشویش کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جم قندہار میں بنایا گیا ہے، جہاں پر ورزش کرنے کے لیے صرف خواتین آتی ہیں جبکہ یہاں ٹرینر بھی خواتین ہی ہیں۔
اس جم میں کام کرنے والی ایک خاتون ٹرینر کا کہنا ہے کہ انھیں یہاں کام کرکے کافی خوشی ہوتی ہے، وہ یہاں ورزش میں دیگر خواتین کی مدد کرتی ہیں اور خود بھی یہاں ورزش کرتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہاں سے ٹریننگ کی مد میں جو کچھ بھی کماتی ہیں اس سے ان کا گھر چلتا ہے۔
جم کی مالک کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات پر تذبذب کا شکار ہیں، ہوسکتا ہے کہ خواتین کے کام کرنے اور ان جیسی خواتین کے کاروبار کو خطرہ لاحق ہوجائے۔
افغانستان میں ایک مرتبہ پھر طالبان متحرک ہورہے جس کی وجہ سے وہ اور ان جیسی دیگر خواتین کا کاروبار متاثر ہوسکتا ہے۔