بلوچستان میں 60افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
- August 2, 2021, 12:00 pm
- COVID-19
- 304 Views
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں 60افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلوچستان میں 826افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں تربت میں 29،کوئٹہ میں 15،مستونگ اور لورالائی میں 5،5،گوادر،پنجگورمیں د و دواور جعفرآباد اور خاران میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد29702ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 90مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد28615 ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد759ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں 12کورونا وائرس کے مریض ہائی فلو آکسیجن اور 12لو فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ابتک 328افراد جاں بحق ہوچکے ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.26فیصد رہی۔