محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے سانحہ کیخلاف 7اگست کو کوئٹہ کے سائنس کالج فٹبال گرائونڈ میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام ہوگا
- August 2, 2021, 12:03 pm
- Political News
- 175 Views
کوئٹہ (انفارمیشن ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے عظیم سانحہ کے خلاف پارٹی کے رواں احتجاجی تحریک اور چہلم کے موقع 7اگست بروز ہفتہ کو کوئٹہ کے سائنس کالج فٹبال گرائونڈ میں عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام ہوگا۔ احتجاجی جلسہ عام کی کامیابی کے سلسلے میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام مختلف علاقائی یونٹوں میں کارنر میٹنگز، اولسی جرگوں ، احتجاجی مظاہروں ، یونٹس کے اجلاسوں ، وال چاکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز افغان مینہ علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام عثمان آباد میں اولسی جرگہ منعقد ہوا ۔ جس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیرڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ضلعی معاون سیکرٹری منان نصرت ، علاقائی سیکرٹری جانان خان اچکزئی ،سینئر معاون سیکرٹری اکبر خان ،پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ ، نعیم اچکزئی نے تختانی بائی پاس علاقائی یونٹ کے ایگزیکٹو کے اجلاس ،پشتون باغ اول علاقائی یونٹ کے توسیع اجلاس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری یوسف خان کاکڑ ، علاقائی سیکرٹری ولی جان اچکزئی ، ادریس خان ،پشتون باغ دوئم علاقائی کمیٹی کے توسیع اجلاس سے ضلعی معاون سیکرٹری ندا سنگر ، نعیم اچکزئی ودیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ملی اتل ملی شہید محمد عثمان کاکڑ کی شہادت کے عظیم سانحہ کے ریاستی دہشتگردوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا او رنہ ہی اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی سطح پر عدالتی تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی اور ان کے دیگر ساتھیوں ، پارٹی کے اکابرین اور دیگرکارکنوں نے اس قومی جدوجہد کی راہ میںسخت ترین جدوجہد کرتے ہوئے آخر کار جام شہادت نوش کرلی ۔ خان شہید کو بھی ان کے گھر کر اندر شہید کیا گیا ۔ 7اکتوبر1983 ایم آر ڈی کی تحریک بحالی جمہوریت کی ریلی پر فائرنگ کرکے پارٹی کارکنوں کو شہید کیا گیا ، پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو روپورش ہونا پڑا، 11اکتوبر1991 کو پارٹی دفتر پر حملہ کرکے پارٹی رہنمائوں وکارکنوں کو شہید کیا گیا ، 17جون کو پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیٹر محمد عثمان کاکڑ پر ان کے گھر پر حملہ کیا گیا اوربلاآخر 21جون کو جام شہادت انہوں نے نوش کرلی ۔ پارٹی اپنے شہدا کے ملی ارمانوں کی تکمیل ہر صورت کریگی ۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اس ملک میں پر امن جمہوری جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور ملک کی ہر جمہوری تحریک میں صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہیگی ۔ اپنے عوام کے حقوق کے حصول ودفاع اور ملک میںآئین وقانون اور جمہور کی حکمرانی کیلئے کسی صورت اپنے جاری جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوگی۔ مقررین نے کہا کہ 7اگست کو سائنس کالج کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کیلئے تمام عوام سے اپیل کی اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ احتجاجی جلسہ عام کی تیاری کیلئے شب وروز محنت کرے اور جلسہ گاہ میں بروقت اپنے علاقائی جلوسوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔