پاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام، آرمی چیف

  • August 4, 2021, 3:10 pm
  • Breaking News
  • 190 Views

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء کے موقع پر پاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے یوم شہداء پولیس پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام شیئر کیا، اور بتایا کہ آرمی چیف نے یوم شہداء پرپاکستانی پولیس کے تمام شہداء کو سلام پیش کیا ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے ملک میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کیا، اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران یادگار قربانیاں دیں۔