اے این پی کے رہنما عبیداللہ کاسی کو اغوا کے بعد بےدردی سے قتل کر دیا گیا
- August 5, 2021, 1:06 pm
- Breaking News
- 244 Views
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کاسی کو قتل کر دیا گیا۔ ترجمان اے این پی کے مطابق ملک عبید اللہ کاسی کو اغوا کے بعد بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کے لیے اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ملک عبیداللہ کو 26 جون کو کچلاک کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔
ملک عبید اللہ کاسی کی لاش پشین کے علاقے سرانان سے ملی۔ملک عبید اللہ کاسی کی بازیابی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔28 جون کو شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کچلاک کے علاقے کلی کتیر ہندو چینہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا رکن ملک عبیداللہ کاسی کو اغواء اسلحہ کی نوک پر اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اوراغواءکاروں کی تلاش شروع کردی تھی جبکہ مغوی کے مبینہ اغواء کاری کے خلاف اے این پی کے کارکن مشتعل ہوگئے اور چمن کوئٹہ شاہراہ کچلاک کے مقام پر احتجاجا بند کردی تھی جسے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا انتظامیہ نے مغوی کی بازیابی کیلئے 72 گھنٹوں کی مہلت مانگی تھی۔
۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اوراغواء کاروں کی تلاش شروع کر دی تھی اس دوران پارٹی کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔ جمعیت علماء اسلام نے بھی عبداللہ کاسی کے اغوا کی مذمت کی تھی۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ملک عیبد اللہ کاسی بازیابی کیمپ کادورہ کرکے اظہار یکجہتی کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ملک عبیداللہ کاسی کا اغوا انتہائی پریشان کن مسئلہ ہے صوبائی حکومت اس مسئلے کو ہلکا نہ لے عوام اور سیاسی پارٹیوں کے پرامن احتجاج کو معمولی نہ سمجھا جائے اس کے متعلق صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی غفلت سے تشویش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے