بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا
- August 5, 2021, 1:20 pm
- COVID-19
- 189 Views
صوبے میں109افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
کوئٹہ(اانفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ صوبے میں109افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں 1473افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میںکوئٹہ میں50،تربت میں39،پنجگور میں9،گوادر میں4،خاران ،خضدار میں2،2،زیارت ،مستونگ، نصیرآبادمیں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جسکے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30008ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 43مریض صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد28696 ہوگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد984ہے جبکہ صوبے کے ہسپتالوں میں 11کورونا وائرس کے مریض ہائی فلو آکسیجن اور11لو فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا جسکے بعد ابتک کورنا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 329ہوگئی ہے صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 7.40فیصد رہی۔