حکومت نے 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنے کی تقریبات مؤخر کردی
- August 5, 2021, 1:25 pm
- National News
- 140 Views
اسلام آباد : حکومت نے محرم کےاحترام میں 3 سالہ کارکردگی پررپورٹ پیش کرنےکی تقریبات مؤخرکردی ، یہ تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں جوایک ہفتےبعد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 3سالہ کارکردگی پررپورٹ پیش کرنےکی تقریبات مؤخرکردی، تقریبات محرم کےاحترام میں ایک ہفتےکیلئےمؤخرکی گئی ہیں، یہ تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں جوایک ہفتےبعد ہوگی۔
خیال رہے محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے ، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔