امن کی خاطر فورسز کی قربانیاں رائیگان نہیں جانے دینگے، شفیق مینگل

  • August 5, 2021, 2:03 pm
  • National News
  • 217 Views

کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پولیس‘لیویز اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے دیکر یہاں کے عوام کو ملک دشمن قوتوں اور دہشتگردوں سے محفوظ کیا جھالا وان عوامی پینل ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک دشمن قوتوں نے صوبے کی عوام پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اپنے وحشت اور بر بریت کے ذریعے اپنی پالیسیاں قائم کرنا چاہتی تھی مگر ہماری پولیس لیویز اور سیکورٹی فورسز نے ان کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر اصولوں پر کوئی سودا بازی نہیں کی اور آج بھی کچھ قوتیں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے یہاں حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے جھالاوان عوامی پینل ہمیشہ اپنے فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان قوتوں کے خلاف میدان عمل میں رہیں گے جو ہماری صوبے کے عوام اور فورسز کو نشانہ بناتے ہیں پولیس کے شہداء نے بلوچستان میں امن امان قائم رکھنے اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں آفیسران اور اہلکاروں نے قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی شہدائے پولیس کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔