پولیس نے اپنے خون،بہادری اور جرات سے تاریخ رقم کی ہے، ضیاء لانگو
- August 5, 2021, 2:04 pm
- National News
- 185 Views
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء قوم کے ہیروز ہیں۔وزیر داخلہ بلوچستان نے پولیس کے شہداء کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا نے اپنی قیمتی جانیں ملک میں امن کیلئے قربان کیں، قوم پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔میر ضیاء نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے بہادری و جرات کی تاریخ رقم کی ہے اور پولیس شہداء کا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن آیا ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء قوم کے ہیروز ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بحا ل ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، ہم ان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کے دن کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔