پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
- August 6, 2021, 2:28 pm
- Breaking News
- 245 Views
پاک فضائیہ کا لڑکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا تریبتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹس بحفاظت اُترنے میں کامیاب ہو گئے۔ حادثے کے دوران زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاک فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔