سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے
- August 6, 2021, 2:29 pm
- Political News
- 338 Views
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں ہی قیام کریں گے۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کےلیے پنجاب اور وفاقی حکومت نے بھیجا۔ نواز شریف کومیڈیکل بورڈ کی سفارش پرعدالت نے لندن جانے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ویزے کا معیاد ختم ہونا ایک نارمل پراسس ہے۔ نوازشریف نے ویزے معیاد کو بڑھانے کی درخواست دی تھی۔ برطانوی وزارت داخلہ نے لکھا کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔ برطانوی ٹربیونل کے فیصلے تک نواز شریف کا لندن میں قیام لندن میں قیام قانونی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف قانونی تقاضے پورے کر کے برطانیہ میں قیام کریں گے۔
جب تک ان کا اعلاج نہیں ہوجاتا اور ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دیتے، نواز شریف برطانیہ میں ہی رہیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے جب ثبوت کی بات آئی تو معافی مانگی، انہوں نے شہبازشریف کے خلاف ہرجانے کیس میں بھی معافی مانگی۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کا اصل مقصد نواز شریف اور شہبازشریف ہے۔
کرائے کے ترجمان آٹا، بجلی سستی کرنے کی کوئی پریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔ کرائے کے ترجمان وفاداریاں بدلتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ نے سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے متعلق درخواست مسترد کر دی تھی۔ جس کے بعد شریف فیملی نے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی زائدالمعیاد ہونے کی وجہ سے ری نیو نہیں ہو سکا تھا، قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا۔