کوئٹہ دھماکوں کے مقدمات درج
- August 9, 2021, 1:14 pm
- Breaking News
- 205 Views
کوئٹہ میں ہو نیوالے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے۔کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں اتحاد چوک اور سریاب روڈ پر ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔حکام کے مطابق بم دھماکوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، ایکسپلوژو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اتحاد چوک دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 21 افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں ایک نوجوان زخمی ہوا تھا۔