محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- August 9, 2021, 1:29 pm
- Science & Technology News
- 237 Views
کوئٹہ : پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ ڈی سی آفس میں ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی ، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،سپارکو کے ممبران بھی شریک ہوں گے۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند 9اگست 2021 کو نظر آنے کی پیشگوئی کی تھی ، جس کے تحت یوم عاشور 19 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محرم 1443 ہجری کےچاندکی پیدائش 8اگست 2021 کو 6بجکر 51 منٹ پر ہوگی ، جس کے بعد محرم کاچاند 9اگست کو نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔