کراچی میں سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار

  • August 11, 2021, 1:43 pm
  • National News
  • 292 Views

کراچی: سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیوروین لے کرفرارہوگیا۔

وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔
میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑلیں گے۔