پاک افغان سرحد(آج) سے آمد و رفت اور تجار ت کے لئے کھل جائیگی

  • August 13, 2021, 12:22 pm
  • Breaking News
  • 1.53K Views

افغان شہری تذکرہ ،پاکستانی شہری شناختی دیکھا کر سرحد پر آمد ورفت کرسکیں گے ،مریضوں ، خواتین اور دیگر مسافروں کے ساتھ سرحدپر نرمی برتی جائیگی ،افغان صوبے قندھار کے گورنر حاجی وفاء کا بیان
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)افغان کی جانب سے پاک افغان سرحد (آج) جمعہ سے آمد و رفت اور تجار ت کے لئے کھو ل دی جائیگی افغان شہری تذکرہ جبکہ پاکستانی شہری شناختی دیکھا کر سرحد پر آمد ورفت کرسکیں گے ،مریضوں ، خواتین اور دیگر مسافروں کے ساتھ سرحدپر نرمی برتی جائیگی، افغان صوبے قندھار کے طالبا ن کی جانب سے مقرر کردہ گورنر حاجی وفاء کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکام کے ساتھ رابطے اور مذاکرات کے بعد بارڈر پر آمدو رفت کے حوالے سے مشکلات کو دور اور مسائل کو حل کرلیا گیا ہے جس کے بعد گزشتہ 7روز سے بند پاکستان کے ساتھ منسلک ویش بارڈر کو (آج) جمعہ سے صبح 8سے سہ پہر 4بجے تک پیدل آمد و رفت اور تجارت کے لئے کھول دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ افغان شہری تذکرہ اور پاکستانی شہری شناختی دیکھا کر سرحد پر آمد و رفت کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ خواتین،مریضوں، سمیت دیگر مسافروں کے ساتھ سرحد پر دوران تلاشی نرمی برتی جائیگی دوسری جانب پاکستانی حکام کی جانب سے سرحد کھولنے کے حوالے سے فیصلے کا اعلان رات گئے تک متوقع ہے۔