یوم عاشور پر 2چھٹیوں کا اعلان

  • August 13, 2021, 1:25 pm
  • National News
  • 273 Views


محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس سے متعلق عاشورہ، ایام عزاء اور مجالس کے لیے ایک ہفتہ قبل ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا۔

اسکے علاوہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے عاشورہ تک بند ہیں۔

ضابطہ اخلاق میں آن لائن مجالس کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی جبکہ علماء و ذاکرین کی مجالس میں شرکت کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

مجالس و جلوس کے داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں اور ماسک کے بغیر شرکت کی کسی کو بھی اجازت نہ دی جائے۔