جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی سے 10 سالہ بچی جل کرجاں بحق

  • August 13, 2021, 1:27 pm
  • National News
  • 302 Views

راولپنڈی: جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی سے 10 سالہ بچی ایمان ندیم جل کر جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں جشن آزادی کی خوشی میں آتش بازی جان لیوا ثابت ہوئی۔ 10 سالہ ایمان ندیم پٹاخوں سے جل گئی جس کے بعد اسے فوری طورپراسپتال لے جایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی۔
بچی کے والد نے پولیس سے آتش بازی کا سامان بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے۔