ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اعلان

  • August 18, 2021, 12:36 pm
  • Business News
  • 2.27K Views

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔ مختلف برانڈ کے گھی، کوکنگ آئل، چائے اورا چار مہنگے کردیے گئے۔ کیچپ، ماچس، ڈیٹرجنٹ پاوڈر اور باتھ سوپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

چائے کی پتی کا950 گرام کا پیکٹ 40 روپے مہنگا ہوگیا۔ ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں 10 روپے، برانڈڈ ڈیٹرجنٹ پاوُڈر کے پیکٹ پر 50 روپے، اولیوآئل کی قیمت میں 51 روپے فی لیٹر، گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 34 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا۔ ٹائلٹ سوپ کی قیمتوں میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ چکن اسپریڈ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مکس اچار کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔کیچپ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔