اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء پر سیکورٹی گارڈز کی شدید فائزنگ پتھراؤ بارہ طالب علم زخم

  • March 22, 2015, 2:15 pm
  • Breaking News
  • 78 Views

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء پر سیکورٹی گارڈز کی شدید فائزنگ پتھراؤ بارہ طالب علم زخمی، تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے طلباء وی ،سی یونیورسٹی کی آمد کے موقع پر احتجاج کر رہے تھے ،کہ وی ،سی کی سرپرستی میں سیکورٹی گارڈز نے شدید پتھراؤ اور فائزنگ کر دی جس نتجہ میں بارہ طلبہ زخمی ہو گئے ۔۔۔دوسری جانب انجمن طلباء اِسلام کے ناظم شہیر سیالوی نے اپنے موقف میں کہا ہے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے،وی سی کی نگرانی میں پرامن طلباء پر فائزنگ انتہائی شرمناک فعل ہے،حکومت اس گھناؤنی سازش کرنے والے علم دشمن عناصر کو بے نقاب کرے،جو تعلیمی اداروں کا امن تباہ کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنارویہ تبدیل نہ کیا ،اور پرامن طلباء پر فایرنگ کرنے والے گارڈز گرفتار نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیں گے۔۔۔