ڈاکٹر مالک کا 23مارچ کے حوالے سے پیغام

  • March 22, 2015, 9:57 pm
  • National News
  • 37 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) و زیر اعلیٰ بلوچستان نے 23مارچ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومیں اپنی غلطیوں کی اصلاح کر کے آگے بڑھتی ہیں اور آج ہماری قیادت مختلف شعبوں میں اصلاح کی جو کوششیں کر رہی ہے ہمیں یقین ہے کہ اس سے امن، ترقی اور قومی اتحاد مستحکم ہوگا، انہوں نے کہا کہ آج سے 75سال پہلے 23مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لیے آزادی اور خودمختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیان فاصلے پیدا ہو گئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے اور اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں اور تحفظات دور ہوں اور وفاق کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے آئین میں 18ویں ترمیم کو اس سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ جمہوری حکومت اس سلسلے میں مزید پیش رفت کرے گی