کیا یہ سپورٹس فیسٹیول کی تیاری ہے شرم تم کو مگر نہیں آتی

  • March 22, 2015, 10:23 pm
  • National News
  • 171 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)دوسری بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول میں جاری ہونے والے کارڈکارآمدنہ ہوسکے وی آئی پی،میڈیااوربیوروکریسی کے اعلیٰ آفسران بھی ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ پرکئی گھنٹے کھڑے رہے پھربھی انہیں اندرنہیں جانے دیاگیاتفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے یوم پاکستان کے سلسلے میں شروع کی جانے والی دوسری اسپورٹس فیسٹول کاافتتاح گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نے کی افتتاح کے بعدشہریوں نے جب بڑی تعدادمیں اسٹیڈیم کارخ کیاتواسپورٹس کمپلیکس کی حفاظت پرمامورسیکورٹی اہلکاروں نے تمام راستوں کوبندکردیاجبکہ وی وی آئی پی،وی آئی پی،میڈیاپاسزاوربیوروکریسی کے اعلیٰ آفسران کوجاری ہونے والے کارڈبھی کارآمدنہ ہوسکے کئی گھنٹے تک ایوب اسٹیڈیم،بگٹی اسٹیڈیم اوراسٹیڈیم جانے والے دیگرراستوں پرکئی گھنٹوں تک کھڑے رہے جبکہ بگٹی اسٹیڈیم جانے والے راستوں پرکئی مرتبہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں کوتشددکانشانہ بنایاگیا۔