ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر ویٹرنری ہسپتال کے دیوار کے قریب دھماکہ

  • March 23, 2015, 2:13 pm
  • Breaking News
  • 82 Views

ڈیرہ مراد جمالی( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر ویٹرنری ہسپتال کے دیوار کے ساتھ نصب بم دھماکہ ، دیوار کو جزوی نقصان پہنچا ۔ اطلاعات کے مطابق نصیرآباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی کشور احمد جتک کے گاﺅں گوٹھ وڈیرہ شکر خان جتک میں زیر تعمیر ویٹرنری ہسپتال کے ساتھ نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کردہ بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے