پانچ کمسن معصوم بچوں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث افراد کو پھانسی کا حکم

  • March 24, 2015, 9:30 pm
  • National News
  • 122 Views

بی(ویب ڈیسک) انسدادہشت گردی سبی کی عدالت کے جج راشد محمود نے سانحہ مٹھڑی میں معراج عمرانی سمیت ان کے پانچ کمسن معصوم بچوں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان غلام قادر بگٹی،غلام محمد،ظفراللہ،عرش اللہ،گہنور خان،سہراب،محمد کفیل اور مولابخش کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ملزمان کو سات بار تختہ دار پر لٹکانے کا حکم سنایا ہے جبکہ ملزمان کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم بھی سنایا گیاہے،مقدمہ کی پیروی پراسیکیوٹر مراد بخش مری کررہے تھے، واضح رہے کہ ملزمان نے 11نومبر 2014کو مٹھڑی کے قریب لوکل گورنمنٹ کے انجینئر معراج عمرانی اور ان کے اہل خانہ پر فائرنگ کرکے معراج عمرانی سمیت پانچ کمسن معصوم بچوں کو قتل کیا تھا۔