یوم شہدائے بلوچستان کے حوالے سے ایک تقریب سے منعقد

  • March 27, 2015, 9:30 pm
  • National News
  • 26 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے دوران جمعہ کے روز بوائے اسکاؤٹس میں ہیڈ کوارٹر یوم شہدائے بلوچستان کے حوالے سے ایک تقریب سے منعقد ہوئی۔ جس میں دہشت گردی اور قانون شکنی کے خلاف او رملک کیلئے جان قربان کرنے والے مختلف اداروں کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جبکہ تقریب میں موجود شہداء کے لواحقین سے اظہار یک جہتی کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی تھے۔ اس موقع پر تقاریر کے علاوہ ملی نغمے اور موقع کی مناسبت سے لکھی گئی نظمیں پیش کی گئیں۔ شہداء کے لواحقین میں یادگاری شیلڈ اور نقد ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء میں صوبائی وزیر خوراک اظہار حسین کھوسہ ، اراکین بلوچستان اسمبلی ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ، آئی جی پولیس بلوچستان عملیش خان ، سیکریٹری داخلہ اکبر خان درانی ، سینیٹر روبینہ عرفان اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔