کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے بسیمہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی

  • March 28, 2015, 10:28 pm
  • National News
  • 205 Views

کوئٹہ(آن لائن)کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی نے بسیمہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے بسیمہ کے علاقے اٹک میں ایف ڈبلیواو کے کیمپ پرراکٹوں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایف ڈبلیو کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب سرکاری سطح پر واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی