ڈیزل 5.79 اور پٹرول 3.79 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش

  • March 30, 2015, 8:47 pm
  • Business News
  • 178 Views

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.79 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے البتہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 89 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم حتمی منظوری وزیراعظم ہی دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو جو سمری بھجوائی گئی ہے اس میں پٹرول کی قیمت 3.79 روپے اضافہ کے ساتھ 70.29 روپے سے بڑھا کر 74.08 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 5.79 قیمت روپے اضافہ کے ساتھ 80.61 روپے سے بڑھا کر 86.40 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 96 پیسے اضافہ کے ساتھ 57.94 روپے سے بڑھا کر 58.90 روپے فی لیٹر اور ایچ او بی سی کی قیمت 1.62 روپے اضافہ کے ساتھ 80.18 روپے سے بڑھا کر 81.80 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے قتیل کی قیمت 89 پیسے فی لیٹر کمی کے ساتھ 61.44 روپے سے کم کرکے 60.55 روپے کم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔