منی لانڈرنگ کیس؛ ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  • March 31, 2015, 10:56 am
  • Entertainment News
  • 196 Views

راولپنڈی: منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے روالپنڈی بینچ میں جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کی، دوران سماعت ملزمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رقم ایان علی کی اپنی تھی اور وہ اتنی رقم بیرون ملک لے جانے پر پابندی سے لاعلم تھی جب کہ کسٹم وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے تفتیش جاری ہے اس لئے ان کی ضمانت کی درخواست منظور نہ کی جائے۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔