سزائے موت کے قیدی کی سزا معاف

  • April 6, 2015, 8:55 pm
  • National News
  • 95 Views

کوئٹہ( آئی این پی ) مچھ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدی محمد اسماعیل کا مقتولین کے ورثاء سے راضی نامہ ہونے کے بعد انہیں معاف کردیا ۔ محمد اسماعیل نے 20 سال قبل کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ڈکیتی کے دوران مولا بخش اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر محمد اسماعیل کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا ، گزشتہ ہفتے محمد اسماعیل کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے تھے اور منگل کو ان کو پھانسی دی جانی تھی تاہم مقتولین کے ورثاء سے مسلسل مذاکرات ہوئے جس کے بعد ورثاء نے انہیں معاف کردیا ۔ پیر کو قاتل اور مقتول کے ورثاء کورٹ میں پیش ہوئے اور راضی نامی پیش کردیا ۔