قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے میں ملوث انتہائی مطلوب محمود عرف ماما کو کارندوں سمیت ہلاک

  • April 10, 2015, 9:01 pm
  • Breaking News
  • 89 Views

کوئٹہ( آئی این پی ) فرنٹےئرکوربلوچستان نے مچھ آپریشن میں قائداعظم ریذیڈنسی پرحملے میں ملوث انتہائی مطلوب محمود عرف ماما کو کارندوں سمیت ہلاک کردیاگیا۔ہلاک ہونے والے شرپسندوں کے قبضے سے تین خودکار ہتھیار بمعہ ایمونیشن اورہینڈگرینیڈ برآمد۔ جبکہ ژوب کے علاقے میر علی خیل میں چھاپے کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمدکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹےئرکوربلوچستان نے مچھ کے علاقے میں بھتہ خوراوراغواء برائے تاوان میں مطلوب گروہ کیخلاف سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 03بھتہ خوردہشتگرد ہلاک جبکہ قبضے سے03 عدد خوکار ہتھیاربمعہ ایمونیشن اورہینڈگرینیڈبرآمد کرلیاگیا۔واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے شرپسندوں میں انتہائی مطلوب شرپسندمحمود عرف مامابھی ماراگیاجوزیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی ،مچھ کے علاقے میں ٹرینوں پر راکٹ حملے اورمعصوم شہریوں کودوران سفربسوں سے اتار کرمارنے اورہندوتاجروں کے اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں حکومت کو مطلوب تھاجبکہ فرنٹیئرکوربلوچستان نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے میر علی خیل میں چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ہتھیار اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی ۔برآمد کیئے گئے ایمونیشن میں 06عددخود کار ہتھیاربمعہ459راؤنڈز،03عدد پستول،موٹرسائیکل اور03عدددوربین شامل ہیں۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری امن وامان کی صورتحال کوہرصورت برقرا ررکھائے جائے گااورشرپسندوں کی بیخ کنی تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔