ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں فائرنگ ا سے مزدوروں کے قتل کی مزمت

  • April 11, 2015, 11:18 am
  • Breaking News
  • 72 Views

وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت میں فائرنگ ا سے مزدوروں کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے.


سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تربت کے علاقے گوگدان میں مزدوروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مزمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے،، وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہےا ور واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، انہوں نے واقعہ میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے لئے 10,10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لئے 50.50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے،اور میتیں ان کے آبائی علاقوں کو پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ہے،، وزیر اعلی بلوچستان نے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد اپنے گوادر کا دورہ مختصر کرکے تربت پہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نے تربت واقعہ کی تناظر میں اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شریک ہونگے