رکھنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

  • April 29, 2015, 8:21 pm
  • National News
  • 73 Views

کوہلو ( آئی این پی ) بلوچستان کے علاقے رکھنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں ڈاکٹر عبدالحکیم اور عبدالرحمن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ نعشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے رکدیا گیا ۔ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔